اکرم خان پر بم حملہ صوبائی حکومت کی ناکامی کا ثبوت ہے،گوہر شاہ

اکرم خان پر بم حملہ صوبائی حکومت کی ناکامی کا ثبوت ہے،گوہر شاہ

چارسدہ(بیورورپورٹ)رکن قومی اسمبلی مولانا سید گوہر شاہ اور سابق ایم این اے مولانا غلام محمد صادق نے وفاقی وزیر اکرم خان درانی پر ریمورٹ کنڑول بم حملہ صوبائی حکومت کی ناکامی قرار دیا ۔ خیبر پختون خواہ میں عوام کی جان و مال کو کوئی تحفظ حاصل نہیں مگر صوبائی حکومت خاموش تماشائی کا کر دار ادا کر رہی ہے ۔ اکرم خان درانی پر حملہ میں سیاسی محرکات شامل ہیں ۔ حکومت وضاحت کریں۔ تفصیلات کے مطابق جمعیت علمائے اسلام چارسدہ کے زیر اہتمام وفاقی وزیر ہاؤسنگ اکرم خان درانی پر گزشتہ روز ریمورٹ کنڑول دھماکے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا ۔ احتجاجی مظاہرے کی قیادت رکن قومی اسمبلی مولانا سید گوہر شاہ نے کی ۔ احتجاجی مظاہرے سے خطاب کر تے ہوئے رکن قومی اسمبلی مولانا سید گوہر شاہ ، سابق ایم این اے مولانا غلام محمد صادق ، مولانا عبدالرؤف شاکر ، مولانا شوکت علی ، مولانا جمیل احمد ، حاجی دانشمند اور مولانا زبیر جان نے کہا کہ خیبر پختون خواہ میں امن وامان کی صورتحال انتہائی خراب ہو چکی ہے ۔صوبائی حکومت امن وامان کے قیام میں ناکام ہوچکی ہیں۔ عوام کے جان و مال کو کوئی تحفظ حاصل نہیں ۔ علمائے کرام امن کی داعی ہے مگر آج علمائے کرام اوران کے ساتھیوں کو نشانہ بنایا جارہا ہیں ۔علمائے کرام پر دہشت گردی کا شک کرنے والوں نے آج چھپ سادھ لی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ اکرم خان درانی پر حملے میں سیاسی محرکات شامل ہیں ۔ حکومت اس حوالے سے تفتیش کرکے وضاحت طلب کریں۔ انہوں نے کہاکہ اکرم خان درانی پر حملے کے حوالے سے حکومت نے اصل محرکات چھپائے تو جے یو آئی اس پر حاموش نہیں بیٹھے گی ۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر