سابق رجسٹرار زکریایونیورسٹی کی ایڈمن آفیسر بھرتی کیس میں درخواست ضمانت پر تھانہ اینٹی کرپشن سے آج ریکارڈ طلب

سابق رجسٹرار زکریایونیورسٹی کی ایڈمن آفیسر بھرتی کیس میں درخواست ضمانت پر ...

ملتان (خبر نگار خصوصی) سپیشل جج اینٹی کرپشن ملتان نے زکریا یونیورسٹی کے سابق رجسٹرار کی ایڈمن آفیسر بھرتی کیس میں درخواست (بقیہ نمبر48صفحہ12پر )

ضمانت پر آج تھانہ اینٹی کرپشن ملتان سے ریکارڈ طلب کر لیا ہے۔ فاضل عداتل میں سابق رجسٹرار ملک منیر حسین نے درخواست ضمانت بعداز گرفتاری دائر کی ہے کہ تھانہ اینٹی کرپشن ملتان کو عجب کرپشن کی غضب کہانی کے عنوان سے ایک درخواست موصول ہوئی۔ جس میں سابق وائس چانسلر ڈاکٹر نصراللہ سمیت دیگر افسران پر سیاسی دباؤ کے تحت ناجائز طریقے سے 16ایڈمن آفیسروں کی غیر قانونی بھرتی کے الزامات عائد کئے گئے۔ جس پر انکوائری کے بعد سابق رجسٹرار بی زیڈ یو ملک منیر حسین سمیت دیگر افسران اور ایڈمن آفیسروں کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا کہ مذکورہ سابق رجسٹرار نیا یڈمن آفیسروں کے مختلف سرٹیفکیٹس کی تصدیق کرائے بغیر ان کو ڈیوٹی پر لے لیا۔ بعدازاں درخواست زار کو مقدمہ میں شامل کیا گیا۔جبکہ درخواست گزار بالکل بے گناہ ہے اور اس کو بدنیتی سے مقدمہ میں ملوث کیا گیا ہے اور تفتیش کے بعد درخواست گزار کو بے گناہ بھی قرار دیا گیا اسلئے ضمانت منظور کرنے کا حکم دیا جائے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر