ٹانک چہلم امام حسینؓ ضلع بھرمیں دفعہ 144 کا نفاذ

ٹانک چہلم امام حسینؓ ضلع بھرمیں دفعہ 144 کا نفاذ

ٹانک(بیورورپورٹ)ٹانک میں امن و امان برقرار رکھنے کے لئے ضلعی انتظامیہ نے چہلم امام حسین کے موقع پرضلع بھر میں دفعہ 144کانفاذ کرتے ہوئے موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر 17دنوں کے لئے پابندی عائد کر دی لاؤڈاسپیکر کے استعمال ،اسلحہ کی سرعام نمائش اور وال چاکینگ پر بھی پابندی عائد ہو گی ڈپٹی کمشنر ٹانک حبیب اللہ خان وزیر نے میڈیا کے نمائندوں کو چہلم امام حسین کے حوالے سے اٹھائے جانیوالے انتظامات کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا ہے کہ ٹانک میں امن برقرار رکھنا ضلعی اور پولیس انتظامیہ کی اولین ذمہ داری ہے اور اس کے لئے تمام تر اقدامات اٹھائے جائیں گے تاکہ چہلم پر امن طور پر اختتام پذیر ہو سکے انہوں نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ نے سیکورٹی انتظامات کے پیش نظر ضلع بھر میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری ،ہر قسم کے اسلحہ کی نمائش ،کھلے عام پیٹرول کی فروخت،وال چاکیکنگ،مذہبی منافرت پھیلانے والے مواد ،جلوسوں کے راستوں پر ایل پی جی اور سی این جی کی فروخت ،شیعہ ذاکرین اور سنی علماء جن کو حکومت نے بین کیا ہوا ہے،نفرت انگیز تقاریر اور عوامی ریلیوں پر 17روز کے لئے پابندی عائد کی گئی ہے اور یہ پابندی 27نومبر سے لیکر13دسمبرتک برقرار رہے گی ٹانک میں امن وامان کو برقرار رکھنے کے لئے ضلعی انتظامیہ اور پولیس انتظامیہ کو پاک آرمی کی مکمل سپورٹ حاصل رہے گی

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر