بریکوٹ،نیب کے چیئر مین کا شموزہ کے علاقہ کا دورہ

بریکوٹ،نیب کے چیئر مین کا شموزہ کے علاقہ کا دورہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بریکوٹ( نمائندہ پاکستان)صوبائی احتساب کمیشن کے چیئر مین لیفٹیننٹ جنرل (ر) محمد حامد خان کا شمو زو کے علاقہ گمکو ٹ کا دورہ گمکوٹ میں زلزلہ متاثرین کی مختلف علاقوں میں جائزہ لیا گیا پاکستان ریڈ کریسنٹ کے صوبائی چیرمین اور دیگر اہم شخصیا ت بھی ہمراہ تھے دورہ کا مقصد 26 اکتوبر کو ہونے والے زلزلے میں نقصانا ت اور ریلیف فراہم کردہ اداروں کی حوالے سے متعلق معلومات اور زلزلہ متاثرین کے دوبارہ بحالی کیلئے اقدامات کرنا تھا شموزو گمکوٹ میں زلزلہ متاثرین میں اپنے مسائل اورمشکلات سے بھی آگاہ کیا ایک ذرائع سے یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ زلزلہ متاثرین کے امدادی چیکس اور ریلیف فراہم کرنے والے سامان میں خرد برد کے حوالے سے بھی خفیہ معلومات فراہم کئے گئے ہیں سب ڈویژن بریکوٹ میں زلزلہ متاثرین کے چیکوں میں خرد بر د کرنے والوں سے اب تک چودہ کے قریب چیک اور نقد رقم واپس کئے گئے ہیں جبکہ 55 کے قریب چیک سیا سی بنیا دوں پر فراہم کئے گئے ہیں جس کے خلاف اسسٹنٹ کمشنر اور دیگر ادارے انکوائر ی میں مصروف ہیں ۔۔