خیبرایجنسی ،افغانستان سے چرس سمگل کرنے کی کوشش ناکام

خیبرایجنسی ،افغانستان سے چرس سمگل کرنے کی کوشش ناکام

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

خیبرایجنسی ( نمائندہ پاکستان)پاک افغان بارڈر طورخم پر افغانستان سے چرس کی سمگلنگ ناکام بنادی گئی ،گیٹ پر تعینات خاصہ دار فورس کے اہلکاروں نے جامہ تلاشی کے دوران چرس برآمد کرلی ،سمگلر کو گر فتا ر کرکے مزید تفتیش کیلئے لنڈیکوتل حوالات منتقل کر دیا گیا ہے ،سرکاری ذرائع ۔ سر کاری ذرائع کے مطابق پاک افغان بارڈر طورخم پر خاصہ دار فورس کے اہلکاروں نے افغانستان سے پاکستان چر س اسمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی خاصہ دار فورس کے اہلکاروں نے جامہ تلاشی کے دوران سمگلر فرمان ولد حضرت جان سکنہ لعل پورہ افغانستان کے جسم سے باندھے ہوئے پانچ کلو اعلی ٰکوالٹی کی چرس برآمد کر لی خاصہ دار فورس نے چرس کو اپنے قبضے میں لے کر سمگلر کو مذید تفتیش کیلئے لنڈیکوتل حوالات منتقل کر دیا حال ہی میں تعینات ہونے والے تحصیلدار شمس الاسلام نے چارج سنبھالتے ہی بارڈر پر تلاشی اور سیکیورٹی سخت کر دی ہے اور آنے جانے والوں پر کھڑی نظررکھنے کی ہدایات جاری کی ہے