مقامی ٹرانسپورٹر شاہ رکن عالم کالونی میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر قتل

مقامی ٹرانسپورٹر شاہ رکن عالم کالونی میں ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر قتل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (وقائع نگار)مقامی ٹرانسپورٹر ڈکیتی میں مزاحمت پر قتل‘ ڈاکو میزبان کے گھر سے زیورات اور ہزاروں روپے نقدی لوٹ کر لے گئے۔ تفصیل کے مطابق ےٰسین ڈوگر نامی ٹرانسپورٹر شاہ (بقیہ نمبر52صفحہ12پر )
رکن عالم کالونی میں عبدالغفور نامی شخص کے گھر مہمان گیا ہوا تھا کہ اسی دوران گھر میں ڈاکو گھس آئے۔ مزاحمت پر ڈاکوؤں نے فائرنگ شروع کردی۔ جس کی زد میں آ کر یسٰین ڈوگر دم توڑ گیا گیا۔ مقتول کو 2گولیاں لگیں۔ ڈاکو گھر سے 12تولے زیورات اور مقتول کی جیب سے 80ہزار نقدی لوٹ کر لے گئے۔ پولیس نے لاش قبضہ میں لے کر پوسٹ مارٹم کیلئے نشتر ہسپتال کے سردخانے منتقل کردی ہے۔مقتول مقامی رکن قومی اسمبلی ملک عبدالغفار ڈوگر کا رشتہ دار بتایا جاتا ہے۔