گورنمنٹ کالج آف مینجمنٹ سائنسز پشاور کی شاندار کامیابی

گورنمنٹ کالج آف مینجمنٹ سائنسز پشاور کی شاندار کامیابی

پشاور(پاکستان نیوز)گورنمنٹ کالج آف مینجمنٹ سائنسز پشاور نے یونیورسٹی آف پشاور کے تمام متعلقہ امتحانات میں پہلی دس میں سے اکثر پوزیشنز حاصل کر کے اپنی سابقہ روایات کو برقرار رکھا ہے۔تفصیلات کے مطابق مذکورہ کالج کے بی بی اے کے طالب علم شاہ زیب امیر نے دوسری اور ہارون نے تیسری پوزیشن حاصل کی جبکہ ایم بی اے میں فہیم اللہ نے پہلی،ثناء اللہ نے دوسری اور علی الرحمن نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ایم کام پریویس میں صدام حسین نے دوسری اور روح اللہ نے تیسری پوزیشن حاصل کی۔ ایم کام فائنل میں فیضان طارق نے پہلی پوزیشن(گولڈمیڈل)اور فواد خان نے تیسری پوزیشن حاصل کر کے ادارے کا نام روشن کیا۔اس کے علاوہ ان ہی شعبہ جات کے دیگر طلباء نے بھی پہلی دس میں سے اکثر پوزیشنز حاصل کی ہیں۔مزیدبرآں گورنمنٹ کالج آف مینجمنٹ سائنسز پشاور کے پرنسپل پروفیسر گوہر علی نے طلباء کی بہترین کارکردگی کو طلباء کی سخت محنت اور ادارے کے تمام اساتذہ کرام کی انتھک اور پرخلوص کوششوں کا نتیجہ قرار دیا ہے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر