زیادہ بجلی چوری کے فیڈر میں لوڈشیڈنگ بھی زیادہ ‘ دورانیہ بڑھا دیا گیا

زیادہ بجلی چوری کے فیڈر میں لوڈشیڈنگ بھی زیادہ ‘ دورانیہ بڑھا دیا گیا

ملتان(جنرل رپورٹر)بجلی چوری کرنے والوں کی شامت میں بے قصور صارفین بھی زد میں آ گئے ہیں اس بارے میں معلو م ہوا ہے کہ(بقیہ نمبر44صفحہ12پر )

جن فیڈرز میں زیادہ بجلی چوری کی جا رہی ہے وہاں لوڈ شیڈنگ بھی زیادہ ہوگی ان علاقوں میں لوڈ شیڈنگ کا دورانیہ 10سے12گھنٹے تک کر دیا گیا ہے یہ فیڈرز نہ صرف بجلی چوری اور لائین لاسسز میں اضافے کا باعث بن رہے ہیں بلکہ ان کی وجہ سے مستقل بلوں کی ادائیگی کرنے والے صارفین کو بھی لوڈ شیڈنگ کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ذرائع کے مطابق میپکو انتظامیہ نے یکم دسمبر 2015سے ایسے فیڈرز کی سپیشل مانیٹرنگ کا حکم دیا ہے ۔

مزید : ملتان صفحہ آخر