گندم ،دالوں ،بیف ،لکڑی سمیت 13اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ

گندم ،دالوں ،بیف ،لکڑی سمیت 13اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان(سٹاف رپورٹر)ادارہ شماریات پاکستان نے مہنگائی کی ہفتہ وار رپورٹ جاری کر دی ہے ۔ جس کے مطابق 26نومبر کو اختتام پذیر ہونے والے ہفتے کے دوران مہنگائی کی شرح میں 2.25فیصد اضافہ ہوا۔ملک کے 17بڑے شہروں سے 53اشیاء کی قیمتوں کا تقابلی جائزہ لیاگیا۔جس کے(بقیہ نمبر45صفحہ12پر )
مطابق 11اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ، 13 اشیاء کی قیمتوں میں کمی جبکہ 29اشیاء کی قیمتوں میں استحکام رہا۔رپورٹ کے مطابق گندم، دال ماش، دال چنا، دال مسور، دال مونگ، ایل پی جی سلنڈر، کوکنگ آئل ٹین، بیف، ویجیٹیبل گھی، آٹے کا تھیلا اور آگ جلانے والی لکڑی کی قیمتوں مین اضافہ، ٹماٹر، پیاز، چکن فارمی، آلو، چاول باسمتی ٹوٹا، چینی، گڑ، انڈے فارمی، لہسن، کیلا سمیت 13اشیاء کی قیمتوں میں کمی جبکہ ڈبل روٹی، مٹن، دودھ تاذہ، دہی، خشک دودھ، نمک، چائے کی پتی، سگریٹ، مٹی کا تیل، نہانے کا صابن، پیٹرول ، ڈیزل سمیت 29اشیاء کی قیمتوں میں استحکام رہا۔