ہنگو،فریقین کے مابین فائرنگ 2 گرفتار ،اسلحہ برآمد

ہنگو،فریقین کے مابین فائرنگ 2 گرفتار ،اسلحہ برآمد

ھنگو(بیورورپورٹ) ھنگو علاقہ بلیامینہ میں دو فریقین کے مابین فائرنگ ایس ایچ او بہادر نوازکا موقع پر چھاپہ دو ملزمان اسلحہ سمیت گرفتار تفصیلات کے مطابق ھنگو علاقہ بلیا مینہ میں دو فریقین نے کسی نامعلوم وجوہات پر ایک دوسرے پر فائرنگ کی تھانہ بلیامینہ عارف حسین شہید کے ایس ایچ او بہادر نواز نے فوری طور پر اپنی پولیس ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے بروقت پر چھاپہ لگایا اورموقع پرفائرنگ کے دو ملزمان کو اسلحہ سمیت گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے 2کلاشنکوف3پستول1رائفل اور مختلف بور کے 100کارتوس برآمد کر کے ملزمان کے خلاف رپورٹ درج کرواکر تفتیش شروع کردی ہے ایس ایچ او بہادر نواز نے میڈیا کے نمائندوں کو بیان دیتے ہوئے کہا کے غلطی کرنے والوں کو برداشت نہیں کرسکتا کیونکہ چھوٹی غلطی معاف کرنے سے جرم اور جنم لیتا ہے جرم چھوٹا ہو یا بڑا جرم جرم ہوتاہے ہر ملزم سزاء کا مستحق ہے

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر