کراچی ،پاسبان رہنما عثمان معظم پولیس کے حوالے

کراچی ،پاسبان رہنما عثمان معظم پولیس کے حوالے

کراچی (اسٹاف رپورٹر)رینجرز حکام نے پاسبان رہنما عثمان معظم کو 90 دن تحویل میں رکھنے کے بعد پولیس کے حوالے کردیاہے۔ پاسپان رہنما پر دہشت گردوں کو سہولت فراہم کرنے کا الزام ہے۔پاسبان کے رہنما عثمان معظم کو رینجرز نے چند ماہ قبل انکی رہائش گاہ سے گرفتار کیاتھا، جس کے بعد رینجرز نے انسداد دہشتگردی کی عدالت سے انکا 90 روزہ ریمانڈ حاصل کیا۔ ترجمان رینجرز کے مطابق عثمان معظم کا 90 روزہ ریمانڈ مکمل ہونے کے بعد انہیں سمن آباد پولیس کے حوالے کردیا گیا ہے۔دوسری جانب پولیس نے پاسبان رہنما کے خلاف انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے۔ مقدمے میں دہشت گردوں کو پناہ دینے اور اے ٹی سی کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر