بلدیاتی انتخابات، ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزیاں جاری، کارنر میٹنگز بڑھ گئیں

بلدیاتی انتخابات، ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزیاں جاری، کارنر میٹنگز بڑھ گئیں

شجاع آباد ‘ رحیم یار خان ‘ خانقاہ شریف ‘ کروڑ لعل عیسن ‘ مٹھن کوٹ ‘ احمد پور شرقیہ ‘ میر ہزار خان ‘ کوٹ ادو ‘ سیت پور ‘ مبارک پور ‘ رکن پور ( نمائندگان ) بلدیاتی انتخابات میں 7 روز باقی ‘ امیدواروں کی ڈور ٹو ڈور مہم عروج پر ‘ کارنر میٹنگوں کا سلسلہ دراز ‘ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزیاں بھی جاری ‘ پولیس (بقیہ نمبر32صفحہ12پر )

حکام کی طرف سے امیدواروں کو وارننگ ۔شجاع آباد سے نمائندہ خصوصی کے مطابق بلدیاتی انتخابات میں 7 روز باقی ‘ امیدواروں نے چوکوں ‘ چوراہوں کو پینا فلیکس ‘ اشتہارات سے سجا دیا ہے ۔ الیکشن کمپین میں تیزی آگئی ہے ‘ ہر امیدوار اپنی اپنی جیت کے دعوے کر رہا ہے ‘ شجاع آباد کے 12 وارڈوں میں کانٹے دار مقابلہ کی توقع کی جا رہی ہے ۔ شجاع آباد کے 12 وارڈوں میں سے وارڈ نمبر 1 اور 10 میں ون ٹو ون کانٹے دار مقابلہ ہے جبکہ دیگر وارڈوں میں کہیں 7 امیدوار کہیں 5 امیدوار ‘ 13 امیدوار آمنے سامنے ہیں ۔ رحیم یار خان سے ڈسٹرکٹ رپورٹر کے مطابق گزشتہ روز یونین کونسل بھٹہ شیخاں کے وارڈ نمبر5 سے بطور آزاد امیدوار حصہ لینے والے محمد نواز کے انتقال کرجانے پر الیکشن کمیشن کی جانب سے وارڈ نمبر5میں کونسلر کے انتخابات ملتوی کردیئے گئے۔ خانقاہ شریف سے نمائندہ پاکستان کے مطابق گذشتہ روز مدینہ کالونی میں تحریک انصاف کے امید وار چیر مین یونین کونسل نبر 8میاں اعجاز محمود اویسی نے ایک کارنر میٹنگ میں خطاب کرتے ہوئے کہا مسلم لیگی ایم پی اے میاں شعب اویسی اور ایم این اے میاں نجیب الدین اویسی ضابطہ اخلاق کی دھجیاں اڑارہے ہیں ایمپلی فائر ایکٹ کی کھلم کھلا خلاف ورزی کررہے ہیں سپیکروں میں ہمارے ورکرز کو دھمکیاں دی جارہی ہیں اور انتظامیہ خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے انہوں نے کہا میں پہلی دفعہ سیاست میں آیا ہوں تاکہ عوام کی زیادہ سے زیادہ خدمت کرسکوں ۔وائس چیر مین رانا محمد افضل نے کہا مفاد پرست سیاست دان عوام کے ہمدرد نہیں ہوسکتے۔ کروڑ لعل عیسن سے نامہ نگار کے مطابق لاہور ہائی کورٹ ملتان بینچ نے مسلم لیگ ن کے امیدواریونین کونسل گرہ والا صاحبزادہ محبوب الحسن اور ان کے پینل کو نا اہل قراردے دیا۔ان کے وائس چئیر مین چوہدری مشتاق احمد مار کیٹ کمیٹی فتح پور کے ایڈمنسٹریٹر تھے ۔جنہے عہدہ چھوڑے 2سال بھی نہ گزرے تھے۔ان کاعہدہ 17گریڈ کے برابر تھا۔قانون کے مطابق کوئی بھی سرکاری ملازم یہ ایسے محکموں کا سربراہ 2سال کا عرصہ مکمل ہونے تک الیکشن میں حصہ نہیں لے سکتا۔صاحبزادہ محبوب الحسن نے اپنی نا اہلی کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کے لیے درخواست دے دی۔ مٹھن کوٹ سے نامہ نگار کے مطابق لاہور ہائی کورٹ ملتان بنچ نے مخالف امیدوار کی اپیل کو ناقابل سماعت قرار دیتے ہوئے میونسپل کمیٹی مٹھن کوٹ کے دریشک کوریجہ اتحاد کے چیئرمین کے امیدوار سردار اظہر خان گوپانگ کو الیکشن لڑنے کی اجازت دے دی ہے ۔ احمد پور شرقیہ سے سٹی رپورٹر کے مطابق تیسر ے مرحلے میں ہو نے والے بلد یاتی الیکشن کے جو بھی نتا ئج ہو ں مگرا ن الیکشن نے مسلم لیگ (ن) کو تحصیل بھر میں انتشار کا شکار کر دیا ہے ۔ اور اس وقت پارٹی کی دھڑوں میں تقسیم ہو کر رہ گئی ہے ۔ کئی یونین کو نسلر اور وارڈ ز میں مقابلہ (ن)لیگ کے بھی امید واروں اور باغی کارکنوں کے درمیا ن ہو رہا ہے ۔ وارڈ نمبر 23 میں آفتا ب احمد ڈاھر (ن) لیگ کے ٹکٹ کے مضبو ط امید وار تھے۔ مگر ان کے مقابلہ میں ایم پی اے قاضی عد نا ن فرید اُ ن کے حمایت یافتہ اُمید وار بر ائے چےئرمین بلدیہ ملک عثما ن رشید بو بک کے اصرا ر پر (ن) لیگ کا ٹکٹ عثما ن رشید کے رشتہ دار شیخ قاسم کو دے دیا ہے ۔ جبکہ ایم پی اے کے اس فیصلہ پر آفتا ب احمد ڈاھر ڈٹ گئے ہیں۔ اُنہوں نے ہیرا کے نشا ن پر آزاد حیثیت میں الیکشن لڑنے کا فیصلہ کر لیا ہے ۔ اسی طرح وارڈ نمبر 8 میں لالہ تنویر احمد جٹ کو (ن) لیگ کا ٹکٹ دینے کی بجائے ایم این اے علی حسن گیلانی کی خواہش پر حافظ ببن کو (ن) لیگ کا ٹکٹ دے دیا گیا ہے ۔ جبکہ لا لہ تنو یر احمد جٹ با لٹی کے نشا ن پر مقابلے پر آگئے ہیں۔ میر ہزار خان سے نامہ نگار کے مطابق ضلع مظفر گڑھ میں کل 1375 پولنگ سٹیشنوں میں سے 90انتہائی حساس قرار دئے گئے ہیں ۔بلدیاتی امیدوار اسلح مع لائسنس متعلقہ تھانوں میں جمع کرا دیں ۔ریلی یا جلسہ عام اور اسلحہ کی نمائش پر مکمل پابندی ہے ۔خلاف ورزی کرنے والوں کے ساتھ سختی سے نمٹا جائے گا ۔ان خیالات اظہار ڈی پی او مظفر گڑھ محمد اویس ملک نے پولیس سٹیشن میرہزار خان میں تحصیل جتوئی کی اٹھارہ یونین کونسلز کے امیدواروں سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ کوٹ ادو سے تحصیل رپورٹر کے مطابق ڈی پی او مظفرگڑھ اویس احمد ملک نے کہا ہے کہ بلدیاتی الیکشن کے ضابطہ اخلاق پر عمل درآمد تمام پاکستانیوں کی ذمہ داری ہے،امید وار قانون کی پاسداری کرتے ہوئے اچھے پاکستانی شہری ہونے کا ثبوت دیں۔بلدیاتی الیکشن میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف دہشت گردی ایکٹ کے تحت مقدمات درج کیے جائیں گے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گذشتہ روز جناح ہال کوٹ ادو میں الیکشن کے امیدواران ریٹرننگ آفیسر و پرائیذنگ آفیسران سے الیکشن کی ضابطہ اخلاق کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے کیا۔ سیت پور سے نمائندہ پاکستان کے مطابق بلدیاتی الیکشن کے دوران ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف بلا امتیاز بھر پورکارروائی کی جائے گی ،ان خیالات کا اظہار ڈی پی او مظفر گڑھ اویس احمد ملک نے تحصیل کونسل علی پور میں بلدیاتی الیکشن میں حصہ لینے والے امیدواران کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،اس موقع پر ڈی ایس پی علی پور واؤ ظہور ربانی ،ایس ایچ او تھانہ سیت پور انسپکٹر نعیم اختر خان برمانی ،ایس ایچ او تھانہ سٹی علی پور چوہدری اللہ ڈتہ گجر ، ایس ایچ او تھانہ خیر پور سادات ملک محمد شفیع ،ایس ایچ او تھانہ کندائی ملک محمد رفیع ،رانا محفوظ احمد ،مخدوم محمد رضا بخاری ،سردار توقیر عباس خان بربرہ ،چوہدری اعجاز حسین سرور ،رانا نور خان ،سردار محبوب عالم عرف بوبی خان ،سردار جگو خان ،سید نسیم شاہ ،محمد اجمل گوپانگ ،سید ثمر عباس شمسی و دیگر موجود تھے۔ مبارک پور سے نامہ نگار کے مطابق ایس ایچ او تھانہ نوشہرہ جدید انسپکٹر اللہ یار سیفی نے تفتیشی آفیسران سے میٹنگ کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بلدیاتی الیکشن میں سکیورٹی پلان کو حتمی شکل دے کر پولینگ اسٹیشنوں پر سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کےئے جائیں گے کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی ہر گز ایجازت نہیں دینگے امید واران ورکز اور ان کے حمائیتی چیف الیکشن کمیشن پاکستان کی طرف سے جاری ضابط اخلاق کی پابندی کو ہر صورت یقینی بنائیں۔ رکن پور سے نمائندہ پاکستان کے مطابق ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی برداشت نہیں کی جائے گی امیدوار شر انگیز تقاریر سے پرہیز کریں اسلحہ کی نمائش ،ریلیاں مخالفین کے خلاف نعرے بازی سمیت ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر کاروائی کی جائے گی ان خیالات کا اظہار ایس ایچ او تھانہ آباد پور کے مسلم ضیاء نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

مزید : ملتان صفحہ آخر