قومی اور صوبائی بلادیاتی سیاست میں بھی مخصوص برادریاں چھا گئیں

قومی اور صوبائی بلادیاتی سیاست میں بھی مخصوص برادریاں چھا گئیں

ملتان( احمد حسن مفتی سے) قومی اور صوبائی سیاست کے بعد بلدیاتی سیاست میں حکومتی آشیرباد سے ڈوگر، گجر، رانا، شیخ‘ قریشی، آرائیں ، ملک برادری بلدیاتی انتخابات میں بھی چھا گئی، عرصہ دراز سے سیاست میں سرگرم گیلانی، قریشی، ہاشمی، گردیزی،خاکوانی، شاہ‘ نون سمیت دیگرخاندانوں کو پو چھا تک نہ گیا۔ بلدیاتی انتخابات میں مسلم لیگ(ن) نے 90فیصد پارٹی ٹکٹ ڈوگر، گجر، رانا، راجپوت، شیخ، آرائیں ‘ شیخ‘ قریشی برادریوں سے تعلق رکھنے والے امیدواروں(بقیہ نمبر28صفحہ7پر )

کو دے دئیے۔ مسلم لیگ(ن) کے ٹکٹ پر الیکشن لڑنے والوں کا پلڑا بھاری ، قدیمی سیاسی خاندان حکومتی ٹکٹ نہ ملنے پر نئی سیاسی جماعتوں اور آزاد حیثیت سے اپنی سیاسی ساکھ بچانے کیلئے الیکشن لڑنے پر مجبور ہوگئے۔تیسرے مرحلے کے بلدیاتی انتخابات کے نتائج کے بعد جنوبی پنجاب کی سیاسی صورتحال یکسر تبدیل ہونے کا امکان بڑھ گیا۔معلوم ہو اہے کہ بلدیاتی انتخابات کے سلسلہ میں جنوبی پنجاب اور خاص طور پر ضلع ملتان میں حکومتی جماعت مسلم لیگ(ن)کی جانب قدیمی گیلانی، قریشی، ہاشمی، گردیزی، خاکوانی‘ شاہ‘ نون سمیت دیگر برادریوں یکسر نظر انداز کر دیا گیا ہے ۔ انکے مقابلے میں پارٹی ٹکٹ ڈوگر، رانا، راجپوت، شیخ اور آرائیوں میں تقسیم کر دئیے گئے ہیں۔ضلع ملتان میں بلدیاتی انتخابات میں 90فیصد ٹکٹ انہی برادریوں میں تقسیم کئے گئے ہیں جن میں صرف چیئر مین کے امیدواروں میں مسلم لیگ (ن) کی ٹکٹ پر یوسی 10سے رانا اشتیاق، یوسی 13 سے رانا عظیم، یوسی 14 سے حق نواز آرئیں، یوسی 15سے رائے عارف منصب ، یوسی 16سے حامد آرائیں، یو سی 24 سے ملک اسلم ڈوگر، یوسی 29سے رانا عظیم، یوسی 31سے شیخ تنویر سمیت دیگر نام شامل ہیں۔دوسری جانب عرصہ دراز سے ملتان میں سیاسی طور پر راج کرنیوالے خاندانوں نے اپنی سیاسی ساکھ بچانے کیلئے دوسری سیاسی جماعتوں اور آزاد امیدوار کے طور پر بلدیاتی الیکشن لڑنے پر مجبور ہوگئے ہیں۔ بلدیاتی انتخابات کے پہلے دو مراحل میں پنجاب میں حکومتی جماعت مسلم لیگ (ن) کی کامیابی کے بعد تیسرے مرحلے میں بھی پنجاب میں لیگی امیدواروں کا پلڑا بھاری دکھائی دے رہا ہے ۔ جو بلدیاتی انتخابات کے نتائج آنے کے بعد جنوبی پنجاب کی سیاسی صورتحال میں بڑی تبدیلی آنے کے امکانات بھی بڑھ گئے ہیں۔

مزید : ملتان صفحہ آخر