رمک اڈا کے قریب تیز رفتار ٹرالر نے نامعلوم مخبوط الحواس شخص کو کچل د یا

رمک اڈا کے قریب تیز رفتار ٹرالر نے نامعلوم مخبوط الحواس شخص کو کچل د یا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ڈیرہ اسماعیل خان( بیورورپورٹ)رمک اڈا کے قریب تیز رفتار ٹرالر نے نامعلوم مخبوط الحواس شخص کو کچل دیا۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ پروآ کی حدود میں گزشتہ صبح رمک اڈا پر ملنگ کے نام سے مشہور ایک پاگل شخص کنٹیر نمبر TLD362 کی ذد میں آ کر جاں بحق ہو گیا جسکی نعش پروآ ہسپتال منتقل کر دی گئی تاہم نعش کی شناخت نہ ہو سکی اور نہ ہی کوئی وارث آیا جس کے بعد بلدیہ پروآ نے نعش کو لاوارث قرار دیکر دفنا دیاپولیس نے کنٹیر کو قبضہ میں لیکر تفتیش شروع کر دی۔