صدر چکوال چیمبرکے جذبات کی انتہائی قدر کرتے ہیں‘فرانسیسی سفیر

صدر چکوال چیمبرکے جذبات کی انتہائی قدر کرتے ہیں‘فرانسیسی سفیر

چکوال(ارشد عباسی)صدر چکوال چیمبر آف کامرس کے ہمدردانہ جذبات کی انتہائی قدر کرتے ہیں‘فرانسیسی سفیر فرانسیسی عوام دہشت گردی کے حالیہ واقعات پر انتہائی گہرے صدمے سے دو چار ہے اور امن و امان کی غیر یقینی موجودہ صورتحال پر شدید تشویش میں مبتلا ہے۔مصیبت کی اس گھڑی میں صدر چکوال چیمبر کی جانب سے افسوس کا اظہار ان کے حوصلے بلند رکھنے میں انتہائی معاون و مددگار ثابت ہوا ہے۔فرانسیسی سفیر مسز مارٹن ڈورنس نے صدر چکوال چیمبر خواجہ عارف یوسف کو ایک خصوصی مراسلہ بھیجا جس میں فرانسیسی سفیر نے پیرس حملوں کے نتیجے میں ہونے والے مالی و جانی نقصان پر صدر چکوال چیمبر کی جانب سے گہرے افسوس اور ہمدردی کے جذبات کے اظہار پر اُنکا خصوصی شکریہ ادا کیا۔اپنے پیغام میں اُن کا یہ بھی کہنا تھا کہ دہشت گرد حملوں نے فرانس سمیت دیگر یورپی ممالک پر انتہائی گہرے اثرات مرتب کئے ہیں۔ فرانسیسی عوام ان واقعات پر انتہائی گہرے صدمے سے دوچار ہے اور امن و امان کی غیر یقینی صورتحال سے شدید تشویش میں مبتلا ہیں۔مصیبت کی اس گھڑی میں صدر چکوال چیمبر کی جانب سے افسوس کا اظہار ان کے حوصلے بلند رکھنے میں انتہائی معاون و مددگار ثابت ہوا ہے اوروہ ان کے ہمدردانہ جذبات کو انتہائی قدر کی نگاہ سے بھی دیکھتے ہیں ۔یاد رہے کہ اس سے پہلے صدر چکوال چیمبر نے بھی فرانسیسی سفیر مسٹر مارٹن ڈورنس سے پیرس حملوں پر گہرے رنج وغم اور دلی افسوس کا اظہار کیا تھا ۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر