شناخی کارڈ تصدیق ،ناظمین اور کونسلروں کی عبوری ضمانت میں توسیع
پشاور(نیوزرپورٹر) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج پشاورشاہد خان نے افغان باشندوں کوقومی شناختی کارڈ کی تصدیق کیس میں ملوث ایک سرکاری افسر اور 9 سابق ناظمین اور کونسلروں کی عبوری ضمانت کی توسیع کردی ا ورپولیس کو ان کی9دسمبرتک ان کی گرفتاری سے روک دیا عبوری ضمانت حاصل کرنے والوں میں طارق عزیز ،فدا محمد ،خائستہ گل،مسماۃ ستارہ بیگم ،ملک جاوید،محمد سعید ظاہر ،پرویز الہی شیخ ،افتخار، ملک عابد اور جھانزیب شامل ہیں ۔ سابق ناظمین پرالزام ہے کہ انہوں نے اپنے دور میں افغان مہا جرین کے لیے جعلی پاکستانی شناختی کارڈ ز کے فارمز پرتصدیق کی تھی جن کے خلاف نادرہ نے ملزمان کے خلاف 419,420,471اور30نادرا ایکٹ کے تحت ضلع کے مختلف تھانوں میں مقدمات درج کیے اورانہوں نے گرفتاری سے بچنے کے لئے عبوری ضمانت کرارکھی ہے ۔