ن لیگ کے قائدین عوامی خدمت پر یقین رکھتے ہیں،ذوالفقار دلہہ

ن لیگ کے قائدین عوامی خدمت پر یقین رکھتے ہیں،ذوالفقار دلہہ

تلہ گنگ(تحصیل رپوٹر) گزشتہ روز ملک سلیم اقبال کے بیان پر ایم پی اے سردار زوالفقارعلی خان دلہہ نے کہا کہ ملک سلیم اقبال کہتے ہیں کہ سردا رذوالفقار دلہہ ااور سردار ممتاز ٹمن ق لیگ سے اتحاد کرکے ن لیگ کو نقصان پہنچا رہے ہیں اورمزید کہا کہ ایم این اے اور ایم پی اے دراصل میرے پاؤں پرکلہاڑیاں مارناچاہتے ہیں،ایم پی اے سردا ر ذوالفقار دلہہ نے کہا کہ ن لیگ کے قائدین،رات دن محنت کر رہے ہیں،اور وہ عوامی خدمت پر یقین رکھتے ہیں ،جن لوگوں نے 40سال اقتدار میں رہ کر عوام کی خدمت نہیں کی ،بھلہ وہ کسی منہ سے کہتے ہیں کہ عوام اُن کے ساتھ ہے اور وہ پارٹی سے مخلص ہیں؟ مزید کہاکہ آپ کے پاؤں پر کوئی کلہاڑی نہیں مار سکتا، یہ سب آپ کے اعمال کی وجہ سے ہو رہا ہے،آپ نے کہاکہ آپ پانچ دفعہ ایم پی اے بنے،تین دفعہ ناظم،تو آپ نے یہ کیوں نہیں بتایا کہ آپ نے اس کرئیر میں لوگوں کو گندگی ،مچھر،بدبو ،اور عدم تحفظ کے علاوہ کچھ نہیں دیا،میں اور سردار ممتاز ٹمن آپ کے خلاف کچھ نہیں کر رہے نہ ہی ہمارے پاس اتنا فضول وقت ہے،ہم تو اُن لوگوں کاسہار ا بننا چاہتے ہیں جن کا ن لیگ کے علاوہ کوئی نہیں،جہاں تک ق لیگ سے اتحاد کا تعلق ہے تو وہ بھی آپ ہی کی وجہ سے ہورہا ہے،آپ نے ہمیں اس موڑ پرکھڑا کردیا کہ ہمیںیہ سب کرناپڑرہا ہے تاکہ پارٹی کونقصان نہ ہو،آپ سردار عباس کو لاکر پارٹی کو شدید نقصان دینے جارہے تھے،سردار عباس ہمیشہ تلہ گنگ کی عوام کی مخالفت کرتا آیا ہے،بھلہ وہ تلہ گنگ کی ترقی کے لیے کیو ں دود لے گا،جو تلہ گنگ سے نفرت کرتا ہو،اور سب سے بڑھ کر تلہ گنگ کی عوام سردار عباس کو پسند ہی نہیں کرتی،اگر ہم اس کا راستہ نہ روکتے تو آپ تو انہیں لاکر اپنافائدہ کرنے جارہے تھے،اور آپ ایسے ہی ذاتی فائدے پچھلے 40سال سے اٹھاتے چلے آرہے ہیں،جبکہ عوام کا تنکا برابر بھی آپ نے کام نہیں کیا،ہم ہر ایسا کام کریں گے جس سے ن لیگ پارٹی کو فائدہ ہو،جس سے عوام کو ریلیف ملے،ہم تلہ گنگ کو خوشحال کرناچاہتا ہیں،ہم آپ کی طرح بار بارسیٹ پر آنے کے شوقین نہیں،جب تک اللہ نے اقتدار دے رکھا ہے،اُس وقت تک عوام کی خدمت جاری رکھیں گے،انشاللہ 2018تک تلہ گنگ میں نمایاں تبدیلی لاکر عوام کی عدالت میں سرخرو ہوں گا،

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر