ضلعی گروپ برائے انتحابی اصلاحات ) کے نام سے پندرہ رکنی گروپ تشکیل

ضلعی گروپ برائے انتحابی اصلاحات ) کے نام سے پندرہ رکنی گروپ تشکیل

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بونیر(ڈسٹرکٹ رپورٹر) مقامی تنظیم سو سائٹی فار ہیو من اینڈ انوائیر مینٹل ڈیو لپمنٹ شیڈ صوبہ خیبر پحتون خواہ کے ضلع بونیر میں انتحابی اصلاحات مہم چلانے کے لئے ضلعی سطح پر (ضلعی گروپ برائے انتحابی اصلاحات ) کے نام سے ایک پندرہ رکنی گروپ تشکیل دیدی ،جس میں ضلع کے تمام سیاسی جماعتوں کے ضلعی عہدیداران ،محتلف پیشہ ورانہ تنظیموں ، یونین کے ممبران ،بار کونسل ،میڈیا ،انسانی حقوق کے علمبردار ،سول سو سائٹی کے کارکنان مقامی بااثر افراد اور محروم طبقہ کے نمائندے شامل ہیں ۔گروپ کے تمام ممبران نے متفقہ طور پر موسی خان کو کنونئیر اور گور سرن لال کو ڈپٹی کنونئیر منتحب کیا ۔یہ گروپ ضلعی سطح پر انتحابی اصلاحات کے لئے تمام قانونی پہلووں اور ایڈوکیسی کے لئے بھر پور عوامی مہم میں فعال کردار ادا کریں گے جو اس پراجیکٹ کے اعراض وہ مقاصد اور تمام تر کاروائی کی از خود نگرانی کریں گے ۔ضلعی گروپ برائے انتحابی اصلاحات کنو نئیر کی قیادت میں باقاعدہ ماہانہ میٹنگ منعقد کرے گی ۔جس میں پراجیکٹ کی موجودہ کارکردگی اور مستقبل کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا ۔ان خیالات کا اظہار گروپ کے کنونئیر موسی خان اور شیڈ ارگنائیزیشن کے ڈسٹرکٹ کو آر ڈینیٹر علی شیر نے مقامی پریس کلب میں میڈیا سے بریفنگ کے دوران کیا ،انہوں نے کہا کہ اس پر اجیکٹ کے تحت ضلع بونیر میں ضلعی کنو نشن اور مختلف مقامات پر پبلک فورمز جبکہ نوجوان کے لئے کالج اور یو نیورسٹی کی سطح پر پبلک سیمنار منعقد کرے گی ۔جس میں انتحابی اصلاحات بارے عوامی دستخطی مہم چلائے گی ۔اس کے علاوہ مختلف سیاسی جماعتوں کے ضلعی عہدیداروں کے ساتھ میٹینگ ،ممبران قومی اور صوبائی اسمبلی ،سینیٹ کے اراکین کے انٹر ویوز ،ضلعی الیکشن کمیشن اور حلقہ بندی افسران بشمول نادرا کے ساتھ انٹر ویوز بھی شامل ہیں ۔اس پراجیکٹ کے تحت انتحابات کے متعلق عوامی شعور کو بیدار کرنے ،عوامی تجاویز اور سفارشات کو اکٹھے کئے جائنگے ۔اور ایک جامع شکل میں الیکشن کمیشن ،قانون ساز اداروں اور ایوانوں تک پہنچاینگے ۔جو موجودہ انتحابی قوانین میں اصلاھا میں موثر اور مددگار ثابت ہونگے ۔