کوہاٹ میں ا سٹنٹ کمشنر کا مختلف بازاروں کا اچانک دورہ
کوھاٹ (بیورو رپورٹ) اسسٹنٹ کمشنرلاچی کے اچانک دورے کے موقع پربازارمیں دکانداروں کی دوڑیں لگ گئیں نرخناموں اورصفائی نہ ہونے پر جرمانے عائد، گزشتہ روزاے سی لاچی عرفا ن اللہ محسودنے ماتحت عملے کے ہمراہ لاچی بازارکادورہ کیاجہاں دکانوں ،تندوروں اوربیکری کے گوداموں میں اشیاء خوردونوش کی قیمتیں اور معیارچیک کئے گئے اوردکانداروں سے نرخناموں کے بارے دریافت کیاگیااس موقع پر انہوں نے تنبیہ کی کہ سرکاری قیمت پراشیاء کی فروخت کو یقینی بناکرناجائزمنافع خوری سے اجتناب کیاجائے اور ساتھ ساتھ صفائی کابھی خیال رکھاجائے بصورت دیگر خلاف ورزی پرقانونی کاروائی کی جائے گی اسسٹنٹ کمشنرعرفان اللہ نے اس موقع پرمجموعی طورپرہزاروں روپے کے جرمانے بھی عائدکئے۔