چارسدہ میں تاریخی تعلیمی اجتماع اختتام پذیر

چارسدہ میں تاریخی تعلیمی اجتماع اختتام پذیر

چارسدہ (بیورورپورٹ) آفاق کی طرف سے خیبر پختون خواہ کے تاریخ کا سب سے بڑا تعلیمی اجتما ع اختتا م پذیر۔ تعلیمی میلے میں ہزاروں کی تعداد میں طلباء ،طالبات، اسا تذہ کرام ، پرنسپل صاحبان ، والدین اور دانشوروں کی شرکت ۔تعلیمی میلے میں صوبائی وزیر بلدیات ، ڈپٹی کمشنر ، ناظم اعلی اور مر دان بورڈ کے چےئرمین کی شرکت ۔ تفصیلات کے مطابق آفاق کے زیر اہتمام خیبر پختون خواہ کے مختلف شہروں میں آفاق کے زیر اہتمام تعلیمی میلوں کے سلسلے میں چارسدہ ، نوشہرہ اور صوابی کے بعد مردان میں بھی بڑے تعلیمی میلے کا انعقا د کیا گیا ۔ تعلیمی میلے میں ہزاروں کی تعداد میں طلباء ،طالبات، اسا تذہ کرام ، پرنسپل صاحبان ، والدین اور دانشوروں نے شرکت کی۔ میلے میں مختلف مقابلے جن میں تقریری، ملی نغموں ، سائنس آرٹ ماڈل ، خوشخطی ، پینٹنگ ، سیرت ٹسٹ ، ٹیچر ٹیلنٹ ٹسٹ اور کئی دیگر مقابلے شامل تھے۔ آفا ق ایجوکیشن ایکسپو میں عنا یت اللہ وزیر برائے بلدیات ، ڈپٹی کمشنر عمران شیخ ، مشتاق احمد چےئرمین مردان بورڈ،مشتاق سیماب نائب ناظم اعلیٰ مردان مہمان خصوصی تھے جنہوں نے طلباء و طالبات ، اساتذہ کرام اور پرنسپل صاحبان میں انعامات تقسیم کئے اور کوالٹی ایجو کیشن کیلئے آفاق کی خدمات کو سراہا ۔ تعلیمی میلے کے احتتام پر احمدیار ریجنل ہیڈ آفاق نے تمام مہمانو ں کا شکریہ ادا کیا اور عزم کیا کہ آفاق کی ٹیم مستقبل میں بھی بچوں کیلئے اس طرح کے پروگرامات ترتیب دیگا تاکہ ان کی صلاحیتیں نکھر کر سامنے آسکیں اور ان کے حوصلہ افزائی ہوسکے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر