چہلم پر دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام، اسلحہ کی بھاری کھیپ پکڑی گئی، 2دہشتگرد گرفتار

چہلم پر دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام، اسلحہ کی بھاری کھیپ پکڑی گئی، 2دہشتگرد ...

بھکر(نامہ نگار،ڈسٹرکٹ رپورٹر) چہلم حضرت امام حسینؓ کے موقع پر دہشتگردی کا بڑا منصوبہ ناکام ،2 گاڑیوں میں اسلحہ کی بھاری مقدار پنجاب منتقل کرنے کی کوشش ،2 دہشت گرد گرفتار نامعلوم مقام پر منتقل تفصیل کے مطابق بھکر پولیس کی پنجاب اور خیبر پختونواہ کے سنگم پر واقع پر داجل چیک پوسٹ پر پولیس نے دوران تلاشی پولیس نے 2گاڑیوں اے ایچ وی سندھ 944 اور کے ڈبلیو اے 1111 سے دوران تلاشی 6کلاشنکوف 6 رائفل 33 پسٹل 5 ماوزر پسٹل کی 3150 رائفل کی 550پسٹل کلاشنکوف کی 7076 جبکہ پسٹل کی 1560 گولیاں برآمد کر لیں جبکہ پولیس ذرائع کے مطابق 2گرفتار افراد کی شناخت محمد حیات اور عید ولی کے نام سے ہوئی ہے جوکہ ابتدائی تحقیقات کے مطابق سرائے نورنگ لکی مروت کے رہائشی ہیں دونوں حراست میں لئے گئے افراد کو نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے جہاں حساس اداروں کے اہلکار بھی تحقیقات کر رہے ہیں پولیس ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ اسلحہ مبینہ طور پر چہلم حضرت امام حسینؓ کے موقع پر دہشت گردی کی وارداتوں میں استعمال کیا جانا تھا۔

مزید : ملتان صفحہ اول