بھارت میں لڑکی سے اجتماعی زیادتی کی ویڈیو بنا لی گئی،خالہ نے دیکھا تو پہچان گئی
ممبئی (مانیٹرنگ ڈیسک )بھارتی شہر ممبئی میں ہائی اسکول کے4 طلبہ نے 15 سالہ طالبہ کو اجتماعی جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا اور اس کی ویڈیو بنائی، جو پیغام رسانی کیلئے استعمال کرنے والی ایک ایپ واٹس ایپ کے ذریعے لڑکی کی خالہ تک بھی پہنچ گئی۔ مقامی پولیس کے مطابق متاثرہ لڑکی کی خالہ نے جب یہ ویڈیو دیکھی، تو اپنی بھانجی کو پہچان گئی۔ اس لڑکی کو جنسی درندگی کا نشانہ بنانے والے ان لڑکوں نے واٹس ایپ پر یہ ویڈیو اپ لوڈ کی تھی، تاہم یہ ویڈیو پھیل گئی۔صدمے کی شکار یہ 15سالہ لڑکی اس لیے چپ تھی کہ اس پر جنسی حملہ کرنے والوں کی جانب سے اسے زبان کھولنے کی صورت میں سنگین نتائج کی دھمکیاں دی گئی تھیں اور یہ ویڈیو بھی منظرعام پر لانے جیسی بلیک میلنگ بھی جاری تھی۔تاہم جب رواں ہفتے کے آغاز پر یہ ویڈیو دیکھنے کے بعد اس لڑکی کی خالہ نے اس سے بات چیت کی تو اس نے پوری حقیقیت بیان کر دی۔ممبئی شہر کے ڈپٹی کمشنر دھانانجے ک±لکرنی نے بتایا، ’خالہ ویڈیو دیکھنے کے بعد فوراً متاثرہ لڑکی کے گھر پہنچیں اور یہ لڑکی ان سے لپٹ کر چیخ چیخ کر رونے لگی اور پوری کہانی سنا دی۔ اس کے بعد انہوں نے پولیس کو اپنی شکایت لکھوائی، جس پر ہم نے رپورٹ درج کر لی۔“پولیس کے مطابق اس واقع میں ملوث تمام گرفتار ملزمان کی عمریں 16 تا 17 برس ہیں۔تمام ملزمان جیل میں بند ہیں۔