ن لیگی وزراءانتخابی مہم چلا رہے ہیں ،ہمیں روکنے کی کوشش کی گئی ،عمران خان
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کا کہنا ہے کہ عہدہ نہ رکھنے والے کسی بھی پارٹی رہنما کو اانتخابی مہم سے روکا نہیں جا سکتا لیکن ہمیںبلدیاتی الیکشن کی مہم چلانے سے روکنے کی کوشش کی گئی۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے منعقدہ جلسے میں حکوت کی جانب سے عائد کردہ پابندی پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے کہا کہ عہدہ نہ رکھنے والے لیڈر کو الیکشن مہم چلنے سے روکا نہیں جا سکتا ،لیکن حکومت نے ہمیں روکنے کی کوشش کی ۔انہوں نے کہا کہ ن لیگ کے وزرا اور اراکین پارلیمنٹ مہم چلا رہے ہیں جبکہ دوسری جماعتوں کو سیاسی ہتھکنڈوں کی نذر کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔انہوں نے بتایا کہ حکومت کی جانب سے جگہ جگہ رکاوٹیں کھڑی کردی گئیں اور جلسہ گاہ پہنچنے کیلئے ترامڑی پولیس کی رکاوٹوں کو عبور کر کے جاناپڑا۔واضح رہے کہ پی ٹی آئی کو اسلام آباد انتظامیہ نے وہاں جلسہ کرنے کی اجازت نہیں دی تھی لیکن پی ٹی آئی نے نہ صرف جلسے کاانعقاد کیا بلکہ پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان نے وہاں پہنچ کر خطاب بھی کیا۔پی ٹی آئی چیئرمین کو جلسہ گاہ تک جانے سے روکنے کیلئے رکاوٹیں بھی کھڑی کی گئیں لیکن وہ نہ رکے ،بعدازاں بغیر اجازت جلسہ کرنے پر پی ٹی آئی کے متعدد رہنماﺅں پر مقدمات درج کر لیئے گئے ۔