ایان علی آج پھر خالی ہاتھ لوٹ آئیں ،ڈیوٹی جج نے ضمانتی مچلکے لینے سے انکا ر کردیا

ایان علی آج پھر خالی ہاتھ لوٹ آئیں ،ڈیوٹی جج نے ضمانتی مچلکے لینے سے انکا ر ...
ایان علی آج پھر خالی ہاتھ لوٹ آئیں ،ڈیوٹی جج نے ضمانتی مچلکے لینے سے انکا ر کردیا

  

راولپنڈی(مانیٹرنگ ڈیسک )ایان علی کی پاسپورٹ سپرداری کا معاملہ ایک بار پھر لٹک گیا۔ ڈیوٹی جج بینکنگ کورٹ صابر سلطان نے ضمانتی مچلکے لینے سے انکار کر دیا ،سکیورٹی گارڈز کے جھرمٹ میں سج دھج کے آنے والی ایان علی آج بھی عدالت سے خالی لوٹ آئیں ۔ٹرائل کورٹ کے جج رانا آفتاب کے رخصت پر جانے کے باعث ڈیوٹی جج نے کیس کی سماعت کی اس موقع پر انہوں نے کہا کہ کیونکہ یہ انتہائی اہم معاملہ ہے اس لیئے پاسپورٹ کی سپرداری کسٹم کورٹ ہی کر سکتی ہے ۔انہوں نے اڈل ایان علی کو کسٹم کورٹ سے رجوع کرنے کی ہدیت کرتے ہوئے کیس کی مزید سماعت پیر تک ملتوی کر دی ہے ۔گزشتہ سماعت پر ماڈل گرل کی جانب سے قانونی تقاضے پورے نہ ہونے پر سپرداری نہ ہوئی جبکہ آج وہ اپنے ضامن بھی ستھ لائیں تھیں۔

مزید : راولپنڈی /اہم خبریں