ہسپتال انتظامیہ کی مبینہ غفلت ، 2 نوزائیدہ جڑواں بچیاں جاں بحق

ہسپتال انتظامیہ کی مبینہ غفلت ، 2 نوزائیدہ جڑواں بچیاں جاں بحق
ہسپتال انتظامیہ کی مبینہ غفلت ، 2 نوزائیدہ جڑواں بچیاں جاں بحق

  


شکارپور(مانیٹرنگ ڈیسک)ہسپتال انتظامیہ کی مبینہ غفلت سے 2 نوزائیدہ جڑواں بچیاں جاں بحق ہوگئیں۔ نجی ٹی وی کے مطابق شکارپور میں گزشتہ روز ایک خاتون نے رکشہ میں 3 بچوں کو جنم دیا تھا جس کے بعد انہیں ہسپتال میں تو داخل کرلیا گیا مگر ایک گھنٹے کے بعد ہی ڈسچارج کردیا گیا جس کی وجہ سے آج 2 بچیاں جاں بحق ہوگئیں۔ بچوں کے والد نے الزام لگایا ہے کہ ہسپتال انتظامیہ نے علاج معالجے کے نام پر رشوت وصول کی لیکن بچوں کو انکیوبیٹرمیں نہیں رکھا گیا ۔ ہسپتال سے جلدی فارغ کرنے کی وجہ سے بچیاں جاں بحق ہوگئیں۔

مزید : جیکب آباد