پولیس کا سرچ آپریشن، 23افراد گرفتار، اسلحہ قبضہ میں لے لیا گیا
پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک) پولیس نے سرچ آپریشن میں 23افراد کو گرفتار کرکے اسلحہ قبضہ میں لے لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق پشاور پولیس نے رات گئے بھانہ ماڑی کے علاقے میں سرچ آپریشن کے دوران 105 گھروں کی تلاشی لی اور23 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔
پولیس کے مطابق گرفتار افراد سے 4 پستول اور سینکڑوں کارتوس برآمد کئے گئے ہیں،گرفتار افراد میں 4 افغان باشندے، 15 مشتبہ شدت پسند بھی شامل ہیں جبکہ 4 افراد کو کرایہ داری کے قواعد و ضوابط مکمل نہ کرنے پر گرفتار کیا گیا ہے۔