بلدیاتی انتخابات، 640 پریذائیڈنگ افسران کو درجہ اول مجسٹریٹ کے اختیارات مل گئے

بلدیاتی انتخابات، 640 پریذائیڈنگ افسران کو درجہ اول مجسٹریٹ کے اختیارات مل ...
بلدیاتی انتخابات، 640 پریذائیڈنگ افسران کو درجہ اول مجسٹریٹ کے اختیارات مل گئے

  


اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) بلدیاتی انتخابات کیلئے 640 پریذائیڈنگ افسران کو درجہ اول مجسٹریٹ کے اختیارات دیدیئے گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق یہ اختیارات 29 نومبر سے یکم دسمبر تک ہوں گے جن کے تحت پریذائیڈنگ افسران موقع پر ہی سزا دے سکیں گے۔ الیکشن کمیشن کے مطابق موقع پر دی جانے والی سزا ناقابل ضمانت ہو گی۔ الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ ان اختیارات کے تحت پریذائیڈنگ افسران فوری طور پر قانون نافذ کرنے والے اداروں کو بھی طلب کر سکیں گے۔

مزید : اسلام آباد /اہم خبریں