اسرائیل کا بھارتی تعاون سے بارک 8 قسم کے میزائل کا تجربہ

اسرائیل کا بھارتی تعاون سے بارک 8 قسم کے میزائل کا تجربہ
اسرائیل کا بھارتی تعاون سے بارک 8 قسم کے میزائل کا تجربہ

  

نئی دہلی (ویب ڈیسک) اسرائیل نے بھارت کے تعاون سے بارک 8 قسم کے میزائل کا تجربہ کیا ہے۔ بھارتی خبررساں ایجنسی کے مطابق میزائل کا تجربہ اسرائیلی بحریہ کے ایک جہاز سے کیا گیا۔ اسرائیلی فوجی ذرائع کے حوالے سے بھارتی خبررساں ایجنسی نے کہا ہے کہ بارک 8 قسم کے میزائل نے کامیابی سے ”دشمن“ کا ایک ڈرون مار گرایا۔ میزائل کا اگلا تجربہ بھارتی بحریہ کے جہاز سے کیا جائیگا۔

مزید : بین الاقوامی