کراچی میں ہوٹل اور نجی ٹی وی کی گاڑی پر فائرنگ، نوجوان جاں بحق، ایک ملازم زخمی، 4 ٹارگٹ کلرز اور دہشت گرد گرفتار

کراچی میں ہوٹل اور نجی ٹی وی کی گاڑی پر فائرنگ، نوجوان جاں بحق، ایک ملازم ...
کراچی میں ہوٹل اور نجی ٹی وی کی گاڑی پر فائرنگ، نوجوان جاں بحق، ایک ملازم زخمی، 4 ٹارگٹ کلرز اور دہشت گرد گرفتار

  

کراچی (ویب ڈیسک) کراچی کے علاقے نارتھ ناظم آباد میں حیدری مارکیٹ کے قریب نامعلوم افراد نے ایک نجی ٹی وی ”ڈان نیوز“ کی ڈی ایس این جی گاڑی پر فائرنگ کردی جس سے اس میں سوار 2 ملازمین زخمی ہوگئے۔ انہیں پولیس نے فوری طور پر ہسپتال منتقل کرکے حملہ آوروں کی تلاش شروع کردی۔ دریں اثناءقصبہ کالونی میں نامعلوم افراد نے ہوٹل پر فائرنگ کردی جس سے وہاں بیٹھا 28 سالہ سخی زمان جاں بحق ہوگیا۔ علاوہ ازیں پولیس اور رینجرز نے مچھر کالونی، نصرت بھٹو کالونی میں آپریشن کرکے 8 جرائم پیشہ عناصر مبینہ ٹاﺅن سے سیاسی جماعت کے 2 ٹارگٹ کلرز سرفراز اور توقیر کو گرفتار کرلیا۔ علاوہ ازیں شاہراہ فیصل پر مقابلے کے بعد 2 مشتبہ دہشت گردوں کو زخمی حالت میں قابو کرلیا گیا۔

مزید : کراچی