نجی زندگی میں مداخلت پر ثانیہ مرزا نے میڈیا کو کھری کھری سنا دیں

نجی زندگی میں مداخلت پر ثانیہ مرزا نے میڈیا کو کھری کھری سنا دیں
نجی زندگی میں مداخلت پر ثانیہ مرزا نے میڈیا کو کھری کھری سنا دیں

  


ممبئی(آن لائن) معروف بھارتی ٹینس سٹار ثانیہ مرزا 2010 ءمیں پاکستانی کرکٹر شعیب ملک کے ساتھ رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئی تھی۔ ٹینس سٹار کو پاکستانی کرکٹر سے شادی کے بعد اکثر اوقات میڈیا کی طرف سے پوچھے جانے والی عجیب و غریب سوالات کا سامنا رہتاہے۔ ثانیہ مرزا نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس بات کا حق کسی کو بھی نہیں دے سکتیں کہ کوئی انکے ازدواجی تعلق کے متعلق سوالات کرے۔ انکا کہناتھا کہ شادی کے موقع پر بھی متعدد پاکستانی سیاستدانوں کی طرف سے انہیں انتہائی ناگوار گزرا تھا۔ ٹینس سٹار کا کہناتھا کہل اکثر اوقات میڈیا رپورٹرز سوال کرتے ہیں کہ ہم بچے پیدا کرنے کا ارادہ کب تک رکھتے ہیں؟ انہوں نے کہا کہ یہ ہمارا ذاتی معاملہ ہے ۔

مزید : کھیل