صدر اوباما کے گھر کی باڑ پھلانگ کر اندر داخل ہونے والا شخص گرفتار

صدر اوباما کے گھر کی باڑ پھلانگ کر اندر داخل ہونے والا شخص گرفتار
صدر اوباما کے گھر کی باڑ پھلانگ کر اندر داخل ہونے والا شخص گرفتار

  

واشنگٹن (ویب ڈیسک) امریکی صدر کی رہائش گاہ اور دفتر وائٹ ہاﺅس کی باڑ پھلانگ کر اندر داخل ہونے والے شخص کو حراست میں لے لیا گیا۔ صدر اوباما اس وقت اپنے اہلخانہ کے ہمراہ یوم تشکر منارہے تھے۔ سیکرٹ سروس کا کہنا ہے کہ امریکی پرچم میں لپٹے جوزف کا پوٹو نے شمالی باغیچے کی باڑ پھلانگی جس کے فوراً بعد اسے پکڑلیا گیا۔ کاپوٹو کی عمر، اس کے آبائی شہر یا باڑ پھلانگنے کے محرکات کے بارے میں کچھ نہیں بتایا گیا۔ حکام یہ جاننے کی کوشش کررہے ہیں کہ یہ شخص کس طرف وائٹ ہاﺅس کی باڑ پر لگی نوکدار سلاخ کے باوجود اسے پھلانگنے میں کامیاب ہوا۔ 2015ءکاپوٹوتیسرا شخص ہے جس نے باڑ پھلانگ کر وائٹ ہاﺅس کے اس احاطے میں داخل ہونے کی کوشش کی۔

مزید : بین الاقوامی