بنگالی خاکروب سعودی عرب میں پیش امام بن گیا

بنگالی خاکروب سعودی عرب میں پیش امام بن گیا
بنگالی خاکروب سعودی عرب میں پیش امام بن گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ریاض (ویب ڈیسک) سعودی عرب کی خمیس مشیط بلدیہ نے بنگلہ دیش سے تعلق رکھنے والے ایک خوش الحان خاکروب کو دل موہ لینے والی تلاوت قرآن کریم کے اعزاز میں بدلیہ کی ایک مسجد کا پیش امام مقرر کیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق فازول کریم نے اپنی خوبصورت آواز میں تلاوت کلام پاک ریکارڈ کرانے کے بعد اس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر پوسٹ کی تھی جسے غیر معمولی مقبولیت حاصل ہوئی۔ خوش الحانی کے ساتھ تلاوت کلام کے علاوہ فازول کریم خافظ قرآن بھی ہیں۔