قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 218 میں پولنگ کا شیڈول جاری

قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 218 میں پولنگ کا شیڈول جاری
قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 218 میں پولنگ کا شیڈول جاری

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) الیکشن کمیشن نے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 218 مٹیاری حیدر آباد کے ضمنی انتخاب کا شیڈول جاری کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ این اے 218 پر پولنگ 18 جنوری کو ہو گی اور 10 سے 11 دسمبر تک کاغذات نامزدگی فارم جمع کرائے جا سکیں گے۔ 21

دسمبر سے کاغذات نامزدگی مسترد یا منظور ہونے کے خلاف اپیلیں دائر کرائی جا سکیں گی جبکہ 23 دسمبر تک دائر اپیل پر فیصلہ سنایا جائے گا ۔ الیکشن کمیشن کے مطابق این اے 218 کیلئے امیدواروں کی حتمی فہرست 29 دسمبر کو جاری ہو گی ۔ واضح رہے کہ این اے 218 کی نشست امین فہیم کے انتخاب کے باعث خالی ہوئی تھی ۔

مزید : اسلام آباد /اہم خبریں