دہشت گردوں کی کمر توڑ دی ،بھارت کو متنازع مسائل حل کرنے ہی ہوں گے: خواجہ سعد رفیق

دہشت گردوں کی کمر توڑ دی ،بھارت کو متنازع مسائل حل کرنے ہی ہوں گے: خواجہ سعد ...
دہشت گردوں کی کمر توڑ دی ،بھارت کو متنازع مسائل حل کرنے ہی ہوں گے: خواجہ سعد رفیق

  

لاہور( مانیٹرنگ ڈیسک)وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ افواج پاکستان نے دہشت گردوں کی کمر توڑ دی ہے ، کراچی کے حالات بہتر ہو رہے ہیں ۔2017ء کے آخر تک بجلی بحران ختم ہو جائے گا۔ ہندوستان میں ایک انتہاء پسند جماعت کی حکومت آگئی ہے ،دو ایٹمی ممالک کے درمیان جنگ نہیں ہونی چاہئے،متنازع مسائل کو حل کرنا ہی ہو گا۔ خواجہ سعد رفیق نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاک افواج او ر رینجرز کے کراچی میں آپریشن سے دہشت گردوں کی کمر ٹوٹ گئی ہے۔ پہلے کراچی میں روزانہ 200افرادمارے جاتے تھے، اب کراچی کے حالات بہتر ہو رہے ہیں ۔ کراچی میں بھتہ خوروں کو پناہ نہیں مل رہی ہے ۔سعد رفیق کا مزید کہنا تھا کہ اگر آصف زرداری اور پرویز مشرف نے اپنے ادوار میں کام کیا ہوتا تو بجلی کا بحران نہ ہوتا۔عوام جانتے ہیں کہ کون ان کی فلاح و بہود کا سوچتا ہے اور کون وقت ضائع کرتا ہے۔ 2017ء کے آخر تک بجلی بحران ختم ہو جائے گا۔

پاک بھارت موجودہ صورتحال پر ان کا کہنا تھا کہ ہندوستان میں ایک انتہاء پسند جماعت کی حکومت آگئی ہے جس نے ہندوستان کے سیکولرملک ہونے کے تاثر کو متاثر کیا ہے ۔ پاکستان میں کبھی بھارت مخالفت کی بنیاد پر ووٹ نہیں مانگے جاتے ، دونوں ایٹمی ممالک کے درمیان جنگ نہیں ہونی چاہئے۔ہم خطے کے ڈیڑہ ارب لوگوں کو خطرے میں نہیں ڈالنا چاہتے ،خطے میں امن کیلئے بھارت کو متنازع مسائل حل کرنے ہوں گے۔ پاکستان کو بھارت کے ساتھ کھیلنے پر کوئی اعتراض نہیں ہے۔

مزید : لاہور