کابل میں خودکش حملہ ، ڈرائیور ہلاک ، افغانی الیکشن کمیشن کااعلیٰ افسر شدید زخمی
کابل (مانیٹرنگ ڈیسک)افغانستان کے دارالحکومت کے مشرقی علاقے میں خودکش حملہ ہوا ہے جس میں افغانی الیکشن کمیشن کے اعلیٰ افسر شدید زخمی ہوگئے جبکہ ڈرائیور ہلاک ہوگیا ہے۔غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق کابل کے مشرقی علاقے میں ایک خود کش حملہ آور نے خود کو دھماکے سے اڑالیا جس کے نتیجے میں ایک اجلاس میں شرکت کے بعد واپس جانے والے الیکشن کمیشن کے سینئر رکن زخمی ہوگئے جبکہ ان کا ڈرائیور موقع پر ہی ہلاک ہوگیا۔ خود کش دھماکے سے قریبی عمارتوں کے شیشے ٹوٹ گئے اور گاڑیوں کو بھی نقصان پہنچاہے۔سیکیورٹی حکام کے مطابق تاحال کسی بھی گروپ نے خودکش دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔