اسلام آباد بلدیاتی انتخابات، پولنگ شکایات سے متعلق مانیٹرنگ سیل کا نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد بلدیاتی انتخابات، پولنگ شکایات سے متعلق مانیٹرنگ سیل کا ...
اسلام آباد بلدیاتی انتخابات، پولنگ شکایات سے متعلق مانیٹرنگ سیل کا نوٹیفکیشن جاری

  

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی دارالحکومت میں بلدیاتی انتخابات میں پولنگ کی شکایات سے متعلق مانیٹرنگ سیل کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے جس کے تحت سیکرٹری الیکشن کمیشن بابر یعقوب خود مانیٹرنگ روم کی نگرانی کریں گے

الیکشن کمیشن کے مطابق مانیٹرنگ سیل دو شفٹوں میں کام کرے گا۔ پہلی شفٹ صبح ساڑھے چھ سے شام ساڑھے پانچ بجے تک کام کرے گی جبکہ دوسری شفٹ شام پانچ سے منگل کی صبح چھ بجے تک کام کرے گی۔ انتخابات سے متعلق تمام شکایات ٹیلیفیون، فیکس اور ای میل سے درج کرائی جا سکیں گی ۔ الیکشن کمیشن کے مطابق کنٹرول میں موجود تمام شکایات کا فوری نوٹس لیا جائے گا انہیں ازالے کیلئے فوری ریٹرننگ آفیسر تک پہنچایا جائے گا۔

مزید : اسلام آباد