نوکریاں نہ ملنے پرخواجہ سراؤ ں کا محکمہ سوشل ویلفیئر کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

نوکریاں نہ ملنے پرخواجہ سراؤ ں کا محکمہ سوشل ویلفیئر کے خلاف احتجاجی مظاہرہ
نوکریاں نہ ملنے پرخواجہ سراؤ ں کا محکمہ سوشل ویلفیئر کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

  

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)نوکریاں نہ ملنے اور بھیک مانگنے پر گرفتار کرنے کے خلاف خواجہ سراؤں نے محکمہ سوشل ویلفیئر کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق خواجہ سراؤ ں نے پریس کلب سے مال روڈ کی طرف احتجاجی مارچ کیا اور حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔ احتجاج کے دوران خواجہ سراؤں کا کہنا تھا کہ حکومت نوکریاں نہیں دیتی اور مجبور ہوکر بھیک مانگیں توگرفتارکرلیا جاتا ہے ۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ محکمہ سوشل ویلفیئرخواجہ سراؤں کے ساتھ امتیازی سلوک بند کرے اور سرکاری نوکریوںمیں کوٹہ مختص کیا جائے، اگر نوکریاں نہیں دی جاتیں توبھیک مانگنے کی اجازت دی جائے۔

مزید : لاہور