ایف آئی اے کی کارروائی، 2 انسانی سمگلر گرفتار
فیصل آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) ایف آئی اے نے فیصل آباد میں کارروائی کرتے ہوئے 2 انسانی سمگلروں کو گرفتار کرلیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ داخلہ کے حکم کے بعد ملک بھر میں انسانی اسمگلروں کیخلاف کریک ڈاو¿ن جاری ہے جس کے نتیجے میں ملک کے مختلف شہروں سے متعدد انسانی سمگلروں کو گرفتار کیا جاچکا ہے۔ فیصل آباد میں بھی ایف آئی اے نے ہفتہ کے روز کارروائی کرتے ہوئے 2 ایجنٹ گرفتار کرلیے ہیں جن کے قبضے سے 8 پاسپورٹ برآمد ہوئے ہیں۔ ایف آئی اے حکام کے مطابق گرفتار ایجنٹس نوجوانوں کوبیرون ملک ورک پرمٹ کاجھانسہ دیکر رقم بٹورتے تھے۔ ایف آئی اے اہلکاروں نے دونوں ایجنٹس کو حراست میں لے کر تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا ہے۔