حکومت عوام کے پیسوں سے جھوٹے اشتہارات چلانے کی بجائے عوامی سوالوں کے جواب دے، اسد عمر

حکومت عوام کے پیسوں سے جھوٹے اشتہارات چلانے کی بجائے عوامی سوالوں کے جواب ...
حکومت عوام کے پیسوں سے جھوٹے اشتہارات چلانے کی بجائے عوامی سوالوں کے جواب دے، اسد عمر

  


اسلام آباد( مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما ء اسد عمر کا کہنا ہے کہ حکومت جھوٹے اشتہارات چلا رہی ہے اور ان سے عوامی مسائل کا حل نہیں نکلنا ۔ تفصیلات کے مطابق اسد عمر کا کہنا ہے کہ حکومت عوام کے پیسوں سے جھوٹے اشتہارات چلا نے کی بجائے عوامی سوالوں کے جواب دے۔ موسم سرما تیسری مرتبہ شروع ہو گیاہے تاہم ابھی تک عوام گیس کی فراہمی سے محروم ہیں۔ حکومت عوام کو ایل این جی کے بارے میں بتائے جس کے بارے میں داستانیں مشہور ہیں کیونکہ جھوٹے اشتہارات چلانے سے عوامی مسائل کا حل نہیں نکلنا ۔

مزید : اسلام آباد