صدر ممنون حسین نے وسیلہ تعلیم پروگرام کا افتتاح کردیا

صدر ممنون حسین نے وسیلہ تعلیم پروگرام کا افتتاح کردیا
صدر ممنون حسین نے وسیلہ تعلیم پروگرام کا افتتاح کردیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ٹھٹھہ(مانیٹرنگ ڈیسک)صدر ممنون حسین نے مکلی کرکٹ اسٹیڈیم میں وسیلہ تعلیم پروگرام کا افتتاح کردیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق افتتاح کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے صدر ممنون حسین کا کہنا تھا کہ 10 سال سے کم 67لاکھ بچے پرائمری تعلیم سے محروم ہیں ، وسیلہ تعلیم پروگرام سے شرح خواندگی میں اضافہ ہوگا اور غریب و نادار لوگوں کے بچوں کو تعلیمی سہولیات میسر ہونگی۔ اس موقع پر بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کی چیئرپرسن ماروی میمن اوربرطانوی ہائی کمشنر فلپ مارٹن بھی تقریب میں موجود تھے۔

مزید :

قومی -اہم خبریں -