امریکا میں داعش سے وابستہ ایک ہزار افراد کی موجودگی کا انکشاف

امریکا میں داعش سے وابستہ ایک ہزار افراد کی موجودگی کا انکشاف
امریکا میں داعش سے وابستہ ایک ہزار افراد کی موجودگی کا انکشاف

  


کابل (مانیٹرنگ ڈیسک )فوکس نیوز نے داعش سے ممکنہ طورپر وابستہ 1 ہزار افراد کی امریکا میں موجودگی کاانکشاف کیا ہےجن میں سے 48ایسے ہیں جن پر ایف بی آئی نے کڑی نظر رکھی ہوئی ہے ۔

امریکی میڈیاکے مطابق ایف بی آئی داعش سے جڑی تحقیقات میں ایک ہزار افراد پر نظررکھے ہوئے ہے،جن میں سے 48 ایسے مشتبہ افراد ہیں ،جن کی نگرانی ایلیٹ ٹیم کررہی ہے،ان مشتبہ افراد میں خواتین بھی شامل ہیں ۔ان افراد کے بارے میں خیال ظاہر کیاگیاہے کہ وہ انتہاپسندی کاشکارہوگئے ہیں۔مشتبہ افرادکی شناخت اورنگرانی کی نوعیت ظاہر نہیں کی گئی، تاہم اخبارکے مطابق ہر مشتبہ شخص سے متعلق مکمل معلومات حاصل کرنے کے لیے ایک درجن اہلکارمخصوص کیے گئے ہیں۔

مزید : بین الاقوامی