امریکہ میں طبی مرکز پر فائرنگ سے تین افراد ہلاک ،9زخمی ہو گئے

امریکہ میں طبی مرکز پر فائرنگ سے تین افراد ہلاک ،9زخمی ہو گئے
امریکہ میں طبی مرکز پر فائرنگ سے تین افراد ہلاک ،9زخمی ہو گئے

  


کولو ریڈا (مانیٹرنگ ڈیسک )امریکی ریاست کولوراڈو میں ایک کلینک میں ایک شخص کی فائرنگ سے کم از کم تین افراد ہلاک اور نو زخمی ہو گئے ہیں۔ فائرنگ کرنے والے شخص کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔ کولوراڈو اسپرنگز کے پولیس سربراہ پیٹر کارنی کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں دو عام شہری جبکہ ایک پولیس اہلکار شامل ہے۔ اِسی طرح زخمیوں میں پانچ پولیس اہلکار اور چار سویلین شامل ہیں۔ جس کلینک پر فائرنگ کی گئی، وہاں خواتین کو حمل گرانے کی سہولت فراہم کی جاتی ہے۔ اِس طبی مرکز کے سربراہ وِکی کووارٹ نے بھی بلا اشتعال فائرنگ کی وجوہات بتانے سے معذوری کا اظہار کیا ہے۔ کولوراڈو اسپرنگز نامی شہر کے اسقاط حمل کے مرکز میں داخل ہونے والے شخص کی شناخت اور فائرنگ کے محرکات بارے پولیس نے بھی تفصیلات جاری نہیں کی ہیں۔

مزید : بین الاقوامی