چینی طیاروں کی برطانوی فضائی حدود کے قریب پرواز،جاپان نے جنوبی جزیروں پر طیارے تعینات کردیئے

چینی طیاروں کی برطانوی فضائی حدود کے قریب پرواز،جاپان نے جنوبی جزیروں پر ...
چینی طیاروں کی برطانوی فضائی حدود کے قریب پرواز،جاپان نے جنوبی جزیروں پر طیارے تعینات کردیئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ٹوکیو (مانیٹرنگ ڈیسک )چین اور جاپان میں کشیدگی بڑھنے لگی ،جاپان نے جنوبی جزیروں پر جنگی طیارے تعینات کر دیئے ۔تفصیلات کے مطابق چینی جنگی طیاروں کی جاپان کی فضائی حدود کے قریب پرواز کے بعد جاپان نے اپنے ایف پندرہ جنگی ہوائی جہازوں کو اپنے جنوبی جزیروں اوکی ناوا اور میاکو میں تعینات کر دیا ہے۔ جاپان کی وزارت دفاع کے ترجمان جیجی پریس کے مطابق یہ اقدام چین کے طیاروں کی فضائی حدود کے قریب پرواز کرنے کے بعد کیا گیا ہے۔ چین کے جنگی طیارے بحیرہ جنوبی چین کے قریب سے اڑنے کے بعد بحر الکاہل تک گئے اور پھر واپس لوٹ آئے۔ اِس دوران انہوں نے جاپانی فضائی حدود کی خلاف ورزی نہیں کی۔ ان میں جنگی طیاروں کے علاوہ وارننگ ایئر کرافٹ بھی شامل تھے۔