خلیجی ریاستیں مہاجرین کو پناہ دیں، فرانسیسی وزیراعظم

خلیجی ریاستیں مہاجرین کو پناہ دیں، فرانسیسی وزیراعظم
خلیجی ریاستیں مہاجرین کو پناہ دیں، فرانسیسی وزیراعظم

  


پیرس(مانیٹرنگ ڈیسک )فرانسیسی وزیراعظم مانوئل والس نے کہا ہے کہ خلیجی عرب ریاستوں کو چاہیے کہ وہ زیادہ شامیوں کو پناہ دیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر یورپ اپنی سرحدوں کو کنٹرول نہیں کرتا تو بلقان کے خطے میں ’انسانی المیہ‘ جنم لے سکتا ہے۔ والس کا کہنا تھا کہ وہ ایک مرتبہ پھر یہ دہراتے ہیں کہ یورپ شام سے آنے والے تمام مہاجرین کو قبول نہیں کر سکتا، اس لیے شامی مسئلے کا سفارتی، فوجی اور سیاسی حل ضروری ہے۔ ا±ن کا مزید کہنا تھا کہ ہر ملک کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیے اور وہ اس حوالے سے خاص طور پر خلیجی ریاستوں کو عملاً آگے بڑھنا چاہیے۔

مزید : بین الاقوامی


loading...