5دسمبر تبدیلی اور انقلاب کا دن، زخم خوردہ کراچی کے زخموں پر مرہم رکھنے آئیں ہیں، امیر جماعت اسلامی

5دسمبر تبدیلی اور انقلاب کا دن، زخم خوردہ کراچی کے زخموں پر مرہم رکھنے آئیں ...
5دسمبر تبدیلی اور انقلاب کا دن، زخم خوردہ کراچی کے زخموں پر مرہم رکھنے آئیں ہیں، امیر جماعت اسلامی

  

کراچی ( مانیٹرنگ ڈیسک ) جماعت اسلامی اور تحریک انصاف کی جانب سے نکالی گئی ’تبدیلی ریلی ‘ سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ حکمرانوں نے کراچی کے ساتھ انصاف نہیں کیا ،5دسمبر تبدیلی او انقلاب کا دن ہے، کراچی کو پر امن اور جدید شہر بنائیں گے ۔ تفصیلات کے مطابق امیر جماعت اسلامی کا کہنا ہے کہ عوام 5دسمبر کو کرپٹ مافیا اور سٹیٹس کو کے خلاف ووٹ دیں ۔ کراچی کے حکمرانوں نے کراچی سے انصاف نہیں کیا ہے ، کراچی ایک زخم خوردہ شہر ہے میں اور عمران خان کراچی اس لئے آئیں ہیں کہ ہم کراچی کے زخموں پر مرہم رکھنے آئیں ہیں۔ ہم کراچی میں محبت کی فضاء چاہتے ہیں اور کراچی کو پر امن شہر بنائیں گے۔ انہوں نے کراچی کے عوام کی طرف سے پرتپاک استقبال کئے جانے پر شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انہیں لگتا ہے کہ کراچی میں تبدیلی آرہی ہے، اور لگ رہا ہے کہ ایک نیا کراچی وجود میں آر ہا ہے۔ انہوں نے کراچی کو استنبول کی طرح خوبصورت اور جدید شہر بنانے کا بھی وعدہ کیا۔ امیر جماعت اسلامی نے پی ٹی آئی سے اتحاد کو عوام کا اتحاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ اگر الیکشن کو سلیکشن میں بدلا گیا توان کا ہاتھ ہو گا اور حکمرانوں کا گریبان ۔

مزید : کراچی