موسلادھار بارش سے انفراسٹرکچر کو نقصان ، قطر میں شعبہ تعمیرات سے وابستہ افراد کے ملک چھوڑنے پر پابندی عائد

موسلادھار بارش سے انفراسٹرکچر کو نقصان ، قطر میں شعبہ تعمیرات سے وابستہ ...
موسلادھار بارش سے انفراسٹرکچر کو نقصان ، قطر میں شعبہ تعمیرات سے وابستہ افراد کے ملک چھوڑنے پر پابندی عائد

  

دوحہ(مانیٹرنگ ڈیسک) عرب ملک قطر نےموسلادھار بارشوں کی وجہ سے عمارات اور سڑکوں کو پہنچنے والے نقصان کی وجہ سے تعمیرات کے شعبہ سے وابستہ افراد کے ملک چھوڑنے پر پابندی لگا دی ہے تاکہ اس ضمن میں از سرنوتعمیر ات کے ساتھ ساتھ  نقصان  کی تفتیش مکمل کی جا سکے ۔ 

اماراتی نیوز ویب سائٹ کے مطابق قطر کی سرکاری نیوز ایجنسی نے گذشتہ روز شعبہ تعمیرات سے وابستہ ٹھیکیداروں،کمپنیوں کے مالکان اور انجینئرز کے ملک سے باہر جانے پر پابندی کا اعلان کیا اور بتایا کہ تفتیش مکمل ہونے تک شعبہ تعمیرات سے وابستہ افراد ملک نہیں چھوڑ سکیں گے ۔ واضح رہے کہ بدھ کے روز طوفانی بارش کے باعث حماد انٹرنیشنل ایئرپورٹ دوحہ کی چھت ٹپکنے لگی تھی جبکہ اس ایئرپورٹ کی تعمیر کے لئے 15بلین ڈالر کی خطیر رقم خرچ کی گئی تھی ۔ بارشوں کے پانی دوحہ کے گلی محلوں میں بھی کھڑا ہو گیا تھا جہاں سٹورز کو بھی نقصان پہنچا۔قطر 2022فیفا ورلڈ کپ کی میزبانی کے سلسلے میں زورو شور سے تعمیراتی کام بھی جاری رکھے ہوئے ہے۔

مزید : بین الاقوامی