عامر خان امریکہ روانہ

عامر خان امریکہ روانہ
عامر خان امریکہ روانہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

نئی دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک) بھارتی اداکار عامر خان آخر کار بھارت میں بڑھتی ہو ئی انتہا پسندی کے باعث مختصر وقت کیلئے امریکہ منتقل ہو گئے ہیں ۔بھارتی میڈیا کے مطابق عامر خان انتہاپسند ہندووں کی بڑھتی ہوئی انتہا پسندی کے باعث خاموشی سے ملک چھوڑ کر کچھ وقت کیلئے امریکہ چلے گئے ہیں اور انہیں آخری بار ممبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر دیکھا گیاہے ۔
واضح رہے کہ عامر خان نے کہاتھا کہ ان کی اہلیہ نے انہیں ملک میں بڑھتی ہوئی انتہاپسندی کے پیش نظر تجویز دی ہے کہ بھارت چھوڑ کر کسی دوسرے ملک منتقل ہو جاتے ہیں کیونکہ وہ اپنے بچوں کی سیکیورٹی کو لے کر انتہائی پریشان ہیں ۔عامر خان کے اس بیان کے بعد انتہا پسند ہندووں نے ان کے گھر کا گھیراﺅ کرلیااور ان کے پوسٹر ز بھی جلائے جبکہ شیوسینا کے ایک گروپ نے تو عامر خان کیلئے ٹکٹیں بھی بک کرو ا دیں تھیں ۔

مزید :

تفریح -