وہ کمپنی جس میں ملازمت حاصل کرنے والے تمام افراد کیلئے یہ پہاڑ سر کرنا لازمی ہے کیونکہ۔۔۔

وہ کمپنی جس میں ملازمت حاصل کرنے والے تمام افراد کیلئے یہ پہاڑ سر کرنا لازمی ...
وہ کمپنی جس میں ملازمت حاصل کرنے والے تمام افراد کیلئے یہ پہاڑ سر کرنا لازمی ہے کیونکہ۔۔۔

  

ٹوکیو (نیوز ڈیسک) نوکری کا حصول کوئی آسان کام نہیں ہے اور ہم سب جانتے ہیں کہ اس کے لئے خاصی محنت درکار ہوتی ہے، لیکن جاپان کی ایک مشہور ایڈورٹائزنگ کمپنی میں ملازمت حاصل کرنا صرف لفظوں کی حد تک پہاڑ سر کرنے جیسا نہیں ہے بلکہ اس کے لئے حقیقتاً ایک بڑا پہاڑ سر کرنا پڑتا ہے۔

جریدے بزنس انسائیڈر کے مطابق جاپان کی مشہور ملٹی نیشنل کمپنی ڈینٹسو پچھلی تقریباً ایک صدی سے اپنے ملازمین کے انتخاب کے لئے دیگر امتحانات کے علاوہ ہزاروں میٹر بلند چوٹی پر چڑھنے کا امتحان بھی لیتی ہے۔ اس کمپنی نے 1925ءسے اپنے ملازمین کے انتخاب کے لئے انہیں جاپان کے مشہور پہاڑ ماﺅنٹ فیوجی پر چڑھانے کا طریقہ اپنا رکھا ہے۔ اس چوٹی کی بلندی 12388 فٹ ہے اوراگرچہ اسے ایک خطرناک چوٹی تو نہیں سمجھا جاتا البتہ بلندی پر آکسیجن کی کمی اور تیز ہواﺅں کی وجہ سے اس پر چڑھنے والوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ پہاڑ پر چڑھنے کی مہم کا آغاز سہ پہر کے وقت ہوتا ہے اور صبح ہونے سے قبل امیدواران کو چوٹی پر پہنچنا ہوتا ہے۔

مزید جانئے: ہانگ کانگ میں آسمان سے ہیروں کی بارش، جمع کرنے والوں کا ہجوم لگ گیا، لیکن پھر حقیقت سامنے آئی تو۔۔۔

کمپنی کے سابقہ افسر کرسٹوفر ڈمیٹراکوس بتاتے ہیں کہ امیدواران کے انتخاب کے لئے اس منفرد طریقے کا مقصد یہ ثابت کرنا ہے کہ اگرہم جاپان کی علامت سمجھے جانے والے بلند پہاڑ کو سر کرسکتے ہیں تو مشکل سے مشکل چیلنج کو بھی قبول کرسکتے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ چوٹی پر چڑھنے کا ٹاسک صرف نوکری کے حصول کے لئے آنے والوں کو ہی نہیں دیا جاتا بلکہ کمپنی میں مختلف عہدوں پر ترقی پانے والے افسران کو بھی ماﺅنٹ فیوجی سر کرنا پڑتی ہے۔

مزید : ڈیلی بائیٹس