اپ سیٹ شکست جیت میں تبدیل ،افضل تارڑ دوبارہ گنتی میں 121ووٹوں سے کامیاب

اپ سیٹ شکست جیت میں تبدیل ،افضل تارڑ دوبارہ گنتی میں 121ووٹوں سے کامیاب
اپ سیٹ شکست جیت میں تبدیل ،افضل تارڑ دوبارہ گنتی میں 121ووٹوں سے کامیاب

  

حافظ آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر مملکت سائر ہ افضل تارڑ کے والد افضل تارڑ ن لیگ کی ٹکٹ پر چیئرمین کی سیٹ پر دوبارہ گنتی میں 121ووٹوں سے کامیاب ہو گئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے میں ن لیگ کے رہنما افضل تارڑ کو یونین کونسل نمبر 8کولوتارڑ میں پی ٹی آئی کے امیدوار مامون جعفر تارڑ نے 36ووٹوں سے شکست دی تھی جس کے باعث ن لیگ کو بڑے اپ سیٹ کا سامنا کرنا پڑا تھا لیکن افضل تارڑ نے دوبارہ گنتی کی درخواست کی اور معمولی فرق سے ہارنے والے افضل تارڑ دوبارہ گنتی میں 121ووٹ زائد لے کر چیئرمین کی نشست پر کامیاب ہو گئے ہیں ۔

مزید : حافظ آباد /اہم خبریں