پیپلز پارٹی سے کوئی اتحاد نہیں ہوا، صرف قومی اسمبلی میں ایک نکتہ اٹھانے پر اتفاق ہوا، اسد عمر

پیپلز پارٹی سے کوئی اتحاد نہیں ہوا، صرف قومی اسمبلی میں ایک نکتہ اٹھانے پر ...
پیپلز پارٹی سے کوئی اتحاد نہیں ہوا، صرف قومی اسمبلی میں ایک نکتہ اٹھانے پر اتفاق ہوا، اسد عمر

  

اسلام آباد( مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف نے قومی اسمبلی میں پیپلز پارٹی سے کسی قسم کے اتحاد کی تردید کر دی ہے۔ دنیا نیوز کے پروگرام” ٹونائٹ ود معید پیرزادہ“ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پم پیپلز پارٹی سے اتحاد کرکے سیاسی خودکشی نہیں کرسکتے۔ہمارا صرف ایک نکتہ پر اتفاق ہوا تھا کہ قومی اسمبلی میں اپوزیشن کو اس کا حق نہیں ملتا۔اس کیلئے اسمبلی میں مل کر جدوجہد پر اتفاق ہوا تھا۔یاد رہے کہ چند دن قبل ہی پی ٹی آئی کے مرکز ی رہنما شاہ محمود قریشی اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما سید خورشید شاہ میں مل کر حکومت کیخلاف چلنے پر اتفاق ہوا تھا۔

مزید : قومی